Ham Apni Qabron Main Sans Ley Rahey Hain
ہمارا خطہ وہ خطہ ہے جہاں نہ کبھی جھموریت آئی نہ مارشل لا آئی ہمارا خطہ وہ خطہ ہے جہاں نہ کبھی اسلام تھا نہ کبھی سوشلزم، کمیونزم ہمارا خطہ وہ خطہ ہے جہاں نہ مصائب آئے نہ کبھی خوشیاں ہمارا خطہ وہ خطہ ہے جہاں نہ وطن پرستی تھی نہ کبھی غداری تھی ہمارا خطہ وہ خطہ ہے جہاں نہ کبھی کوئی انسان تھا نہ کوئی خدا یہاں یہ سب باھر کی چیزیں ہیں یہ ہمیں سب دور سے ملیں ان میں سے کسی چیز کو ہم میں سے کسی نے اپنی آنکھوں سے کوئی مشاھدہ نہیں کیا ہمارے پاس ان میں سے جو چیز ملی وہ ان کی بگڑی صورت تھی جسے ہم نے مکمل گمان کر لیا کہ یہ ایسی ہونگی انسان جن حالات میں رہ کر جن چیزوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھتا اور ابزرو کرتا ہے اور جو ان کو دور سے سنتا ہے اور اس دور کے سنے سے جو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے غمان غالب ہے کہ وہ کبھی ویسا نہ کر پائے نہ سمجھ پائے یہی وجہ تھی کہ یہاں وہ سب کچھ ان کی بگڑی صورت میں ہم تک پہنچا اور اسے ہم نے کامل سمجھ لیا یوں معاشرہ ایک بگڑی شکل کو حتمی شکل سمجھ کر معاشرے کے تباھ کاریوں کا سبب بنا ہے۔ میں نے اپنی حقیر ناقص اور لاعلمی کی بنیاد پر جو محسوس کیا ہے کہ یہاں ہر چیز کا اب تعارف ہی بد...