ھجوم
لوگ اکثر کہتے ہیں
ریل کی دونوں پٹڑیاں
ساتھ ساتھ
تو چلتی ہیں
لیکن
کبھی آپس میں ملتی نہیں
میں کہتا ہوں
ملنے یا نہ ملنے کا کیا ہے
اصل بات تو ہے ہی
ساتھ چلنے کی
میں لوگوں کے اس
ھجوم
سے الگ کھڑا ہوں
کہ جہاں لوگ
ملنا تو چاھتے ہیں
لیکن ساتھ چلنا نہیں چاھتے
جو ساتھ نہیں چلے
کیا کبھی وہ ملے بھی ہیں؟
Tags:
poetry