Our Journey
انسان کی یہ نیچر ہے کہ وہ سوال پوچھتا ہے اور اس کا جواب دینے والا بھی انسان ہی ہوتا ہے تو کیا معاملہ ہے کہ انسان سوال بھی پوچھتا ہے اور جواب بھی دیتا ہے ان دونوں معاملات کا تعلق علم سے ہے۔ علم ہی سے سوال کا ذھن بنتا ہے اور علم ہی سے جواب کا ذھن بنتا ہے لیکن دونوں علوم میں ایک بنیادی فرق ہے سوال کا تعلق علم کی مزید حاصلات ہے اور جواب کا تعلق اس مزید علم تک پہنچ چکنا ہے۔ لیکن جب جواب کے مقابلے میں سوال ابھرے تو وہ سوال شعور کا معاملہ ہے نہ کہ علم کا۔ شعور وہ جگہ ہے جہاں سے علم کا گذر محتاط ہو جاتا ہے کیوں کہ شعور علم کی کسوٹی بھی ہے اور یہ سوال علم کے سفر سے شعور تک پہنچتا ہے اب اس کا جواب بھی شعور کے تحت ہونا چاہیے نہ کہ علم کے تحت جب انسان ان چیزوں کا لحاظ نہ کر پائے تو جو صورت حال بنتی ہے وہ ابھام کی صورت ہے اور ابھام وہ جگہ ہے جہاں سے حاصلات کے سفر کی واپسی ہے آپ سفر وہاں سے شروع کرتے ہیں جہاں آپ ہیں جب ہمارے بڑے اگے جانے کے بدلے پیچھے کی طرف سفر کر کے جہاں ہمیں چھوڑ گئے ہیں ہمارا سفر پہر وہیں سے شروع ہوتا ہے اب اگر آپ اسی ابھام میں گہرے ہوئے ہیں تو آپ کا سفر پہر مز...