Availability And Unavailability

 یہ دنیا عجیب طرز سے بنائی گئی ہے یہاں جو کسے کے لیے "ہے" وہ اس کے لیے ناکافی ہے اور یہاں وہی جو کسی کے پاس "نہیں ہے" وہ اس کے لیے ایک مقصد ہے ان دونوں باتوں کے درمیان جو فرق ہے وہ ہے "سوچ" کا اور "سمجھنے" کا

انسان تب نقصان اٹھاتا ہے جب وہ اپنے مقصد کو ایک طرفہ طور پر دیکھتا ہے اگر وہ اس چیز کا مطالعہ کرے کہ جو میرے پاس "ہے" وہ جس کے پاس "نہیں ہے" اس کی کیا کیفیت ہے تو معاملہ کسی قدر آسان ہو جائے گا۔
جو "ہے" کسی کے لیے ناکافی ہے اسے چاہیے کہ اس کا بھی مطالعہ کرے جس کے پاس اس "ہے" سے بھی "زیادہ "ہے" تو کیا وہ جو اس کے پاس "ہے" وہ اس "ہے" سے مطمئن ہے یقیناً آپ دیکھیں گے کہ وہ اپنی اس"ہے" سے غیر مطمئن ہے جو آپ کی " ہے" سے کہیں زیادہ ہے۔
اسی طرح جو "ہے" آپ کے پاس ہے اور وہ "ہے" جس کے پاس نہیں تو کیا وہ آپ کی "ہے" کو پاکر مطمئن ہو سکے گا یقیناً نہیں کیوں کہ وہ بھی آپ میں سے ہے جیسے آپ اپنی "ہے" سے مطمئن نہیں تو جو اس کے پاس " ہے" وہ اس " ہے" سے مطمئن نہیں یعنی یہ صاف ظاھر ہو گیا کہ کوئی بھی دنیا میں اپنی اپنی "ہے" سے مطمئن نہیں تو اب باقی کیا بچتا ہے اب جو بچتا ہے وہ ہے " نہیں ہے" اب دنیا اس "نہیں یے" کے پیچھے دوڑے جا رہے ہے جو " نہیں ہے" وہ دنیا میں کسی کے پاس بھی نہیں ہے اور یہ دنیا اس طریق پر ہے کہ جو " نہیں ہے" وہ ہمیشہ کے لیے " نہیں ہے" ہی ہوگی۔
کیوں کہ وہ جو " ہے" اسے ہی نہیں سمجھ پا رہا اصل میں جو " ہے" وہی در اصل" نہیں ہے" اب وہ "نہیں ہے" وہ تو اس کے پاس "ہے" لیکن جسے وہ کہ رہا ہے کہ " نہیں ہے" وہ اس کا معاملہ ہی نہیں ہے اس "نہیں ہے" کا معیار دوسرے کے پاس جو " ہے" اس پر ٹکا ہوا ہے اور جو دوسرے کے پاس " ہے" جسے تم اپنے لیے " نہیں ہے" سمجھ رہے ہو تو کیا گارنٹی ہے کہ اس "نہیں ہے" کو جب تم " ہے" میں تبدیل کر لوگے تو تم مطمئن ہو جاؤگے کبھی بھی نہیں کیوں کہ پھر وہی بات ہوگی کہ اب تم نہ جس " نہیں ہے" کو " ہے" میں تبدیل کر چکوگے تو تمہیں معلوم ہوگا کہ جو اب تیسرے کے پاس " ہے" وہ تم سے زیادہ ہے تو پہر سے جو تمہارے پاس " ہے" وہ پہر سے "نہیں ہے" میں تبدیل ہو جائے گا۔
اور یہ نہ ختم ہونے والا ایک سلسلہ ہے جو "ہے" اور " نہیں ہے" کے فرق کو کبھی سمجھ نہ پائے گا یہاں تک کہ تم ہی "نہیں" رہو گے
اس "ہے" اور " نہیں ہے" کے فرق کو صرف " سوچ" اور "سمجھ" سے ہی بہتر سمجھا جا سکتا ہے بصورت دیگر کوئی صورت نہیں کہ تمہاری " نہیں ہے" کبھی " ہے" میں تبدیل ہو سکے۔

knockofart.com





Post a Comment

Previous Post Next Post