Best Urdu Poetery Harkat-E-Qalab

 


تجھے سے ملاقات جب بند ہو گئی
جینے کی راہ سب بند ہو گئی

موت کھلے عام چلنے لگا جب جب
چھپ کے زندگی کہیں تب بند ہو گئی

آنکھیں انتظار میں جھپکنا بھول گئیں
اور تونے سمجھا کہ طلب بند ہو گئی

مجھے کوئی اب بے چین نہ سمجھے
نہیں معلوم بے قراری کب بند ہو گئی

جو تجھے دیکھتے ہی مچلنے لگی تھی
وہ نبض تیری جانے سے اب بند ہو گئی

کسی نے پوچھا کہ کیسے مر گیا رزاق
بتایا گیا کہ حرکت قلب بند ہو گئی



knockofart.com


Post a Comment

Previous Post Next Post