Tabligh Preaching

 اسلام کی تبلیغ اور صبح سے رات تک پانچ مرتبہ نماز کا بلاوہ کیوں اپنا اثر ضایع کر چکا ہے اس کی سادی وجہ ہے وہ یہ کہ اسلام سب سے پہلا اور آخری بھترین دین تھا جو آج اپنی اھمیت کھو چکا ہے اس کی وجہ کوئی اسلام کا نقص نہیں اس کی وجہ ناقص مسلمان ہیں

اگر آج آپ جاپان جائیں ان کو تبلیغ کریں کہ آپ غلط راستے پر ہیں آپ اسلام کو قبول کر لیں آپ یہ یہ فلاں اچھے کام کریں گے یعنی راستے سے پتھر ھٹائیں گے، کسی بھولے کو اس کا راستہ بتا دیں گے، وعدہ خلافی نہیں کریں گے، ایماندار ہونگیں،اعلی اخلاق پر ہونگے، وغیرہ وغیرہ تو آپ کو ثواب ہوگا اور آپ جنت کے راستے پر ہونگیں تو کیا یہ باتیں کوئی فرق ڈال سکتیں ہیں کہ وہ اسلام کو قبول کرلیں قطعی نہیں کیوں کہ وہ یہ تو پہلے سے ہی کر رہے ہیں وہ اپ کے اس لاجک کو انڈر اسٹینڈ نہیں کر پائیں گے کیوں کہ رسول اللہ نے جو تبلیغ زبان اور کردار سے کی تھی وہ معاشرہ پستی میں گرا ہوا تھا وہاں یہ باتیں معنیٰ رکھتی تھیں آج اس کا الٹ ہے ایک دوکھے باز ،ایک ملاوٹ کرنے والا ،ایک دوسروں کا راستہ بند کرنے والا ،ایک دوسرے کو اپنے سے کمتر سمجھنے والا ،ایک جسکا کام ہی وعدہ خلافی رہ گیا ہو ، ایک جس انتظار رہے کہ کوئی امانت ملے اسے کھا جائوں یہ سب کچھ کرنے والا ایک اچھے انسان اشرف المخلوقات سے کہ رہا ہے کہ جس منھج پر میں ہوں اس کو تسلیم کرلیں آپ جنت میں داخل ہو جائیں گے تو کیا آپ کی عقل میں کوئی بات بیٹھتی ہے یعنی اس کو آسان کرنے کے لیے یوں سمجھ لیجیے کہ ایک پاکستانی ایک جاپانی کو کہ رہا ہے کہ آپ پاکستان آجائیں اور پاکستانی شھریت اپنا لیں اس سے آپ کو ںہت فائدہ ہوگا کیوں کہ پاکستان جاپان سے ہر حال میں ہر نسبت سے مذکورہ بالا چیزوں میں اچھا ملک ہے تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ایک جاپانی بنا سوچے سمجھے اپ کی اس دعوت کو تسلیم کر لے گا میرے خیال میں کسی بھی کسی بھی قیمت پر نہیں کیوں کہ یہ ہم بھی جانتے ہیں اور یہ وہ بھی جانتے ہیں کہ کون کہاں کھڑا ہے لیکن اگر آج پاکستان کے کسی کونے میں سے ایک جاپانی کسی یہ پیشکش کرے کہ آپ آئیں ہم اپنے لک کی نیشلٹی ویزے آپ کو فراھم کرتے ہیں تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اس دعوت کا کیا رزلٹ ہوگا مجھے ڈر ہے کہ کہیں پورا پاکستان خالی نہ ہوجائے۔
دعوتی کام وہاں پر اثر ہوگا جہاں آپ سے نیچے کے اخلاق اور کردار والے لوگ ہوں جہاں اپ اپنی ذات کو بنیاد بنا کر پیش کریں جسے دیکھ کے وہ مجبور ہو جائے اور آپ کی دعوت کو رد نہ کر سکے۔
کیا کہیں آپ کی نظر میں ایسے لوگ بستے ہیں کہ خاص طور پر مسلمان اور عام طور پر ہم جو ہم سے نچلے درجے پر ہوں۔ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔
knockofart.com


Post a Comment

Previous Post Next Post